اشتہار

کراچی پولیس آفس حملے میں دو دہشت گرد مارے گئے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ نے کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ  پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ کچھ دہشت گرد عمارت کی تیسری منزل تک جاپہنچے تھے جن میں سے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کی تیسری منزل کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے، اس آپریشن کے دوران ایک پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کے پی او آفس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ دہشت گرد عقبی راستے سے داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملہ کیسے ہوا؟ وزیر داخلہ نے تفصیلات بتا دیں

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے، کوشش ہے کہ جلد دہشت گردوں کو زندہ یا مردہ حالت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی کی مرکزی سڑک شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی تفصیلات بتا دیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 سے 7 دہشتگرد ایک گاڑی میں آئے، شرپسندوں نے گاڑی سے اتر کر گرینیڈ پھینکے اور عمارت میں داخل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں