اشتہار

عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت آج نہیں پیر کو ہوگی۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے ، درخواست میں الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آفس میمورنڈم کے مطابق 30 ہزار روپے سے کم کے تحائف بغیر ادائیگی اور30ہزار سے زائد کےتحائف 50 فیصد ادائیگی پر لئے جاسکتے ہیں۔

متن میں کہنا تھا کہ اس سے قبل 30 ہزار سے زائد والے تحائف 20 فیصد ادائیگی پر حاصل کئے جا سکتے تھے، عمران خان نے 20 اور 50 فیصد ادائیگی سے 2018 سے 2021 تک 14 تحائف لئے۔

درخواست میں کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے 30جون تک دستیاب اثاثوں کی تفصیل ای سی کو جمع کرانی ہوتی ہے، 30 جون سے پہلے اثاثہ فروخت ہونے کی صورت میں تفصیل فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ اثاثہ فروخت ہونے کی صورت میں اس کی فروخت کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے، درخواست گزار نے ہر سال اثاثوں کی تفصیل رقوم کی صورت الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں