اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کے حوالے سے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9مارچ کو پیشی کے معاملے پر سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
جس میں کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے کیمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔
سرکلر میں اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنےاور عمران خان کے وکلاء کو پندرہ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
رجسٹرارہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
سرکلر میں 8 مارچ دوپہر تین بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی سماعت کورٹ روم نمبر 1 میں 3 بجے مقرر ہے۔