جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ای الیون میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عثمان طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے بتایا کہ عثمان مرزا کی لڑکے اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی،پولیس نے مقدمہ درج کیا اور پانچ افراد کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا۔

- Advertisement -

وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے جرم کا ارتکاب کیا اور نہ ہی موقع پر موجود تھا، ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 28 جولائی کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وکیل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہے جس کے مفرور ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت منظور کرے۔

جس پر عدالت نے عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا اور سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں