تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عمران خان نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا آپ کی درخواست پر اعتراضات کیا ہیں ؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بائیو میٹرک، مصدقہ نقول سے متعلق اعتراضات ہیں ، ہمیں مصدقہ فیصلے کی نقول نہیں فراہم کی جا رہی۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسارکیا اس میں جلدی کیا ہے ؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ہم نے چند دن بعدالیکشن لڑنا ہے نااہلی سے مسائل کا سامنا ہے ،آرٹیکل 63ون پی کے تحت الیکشن کمیشن نے کارروائی کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نااہلی تواس حد تک ہی ہے جس کیلئے وہ پہلےمنتخب ہوئے تھے، عمران خان کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا جب فیصلہ ہی نہیں ہےتویہ عدالت کس فیصلےکومعطل کرے گی، بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ 30 تاریخ کو کرم ایجنسی میں الیکشن ہونے جارہا ہے،یہ عدالت شارٹ آرڈر کو معطل کرے۔

عدالت نے استفسار کیا اس آرڈر کی سرٹیفائیڈ کاپی موجودہے ؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں سرٹیفائیڈ کاپی فراہم نہیں کررہا۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ آپ کے موکل پارلیمنٹ واپس تو نہیں جارہے جس پرڈی سیٹ ہوا، دیگرحلقوں پر تو یہ نااہلی ہوتی نہیں یہ صرف اس ایک سیٹ کی حد تک ہے، آپ کی درخواست میں جلدی نہیں، مصدقہ نقل آجائے توسن لیں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ کرم میں30 اکتوبر کو الیکشن ہے ہم نے الیکشن کے لڑنا ہے ، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ الیکشن لڑنے میں تو کوئی حرج نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے ایک بار پھر استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کس کو معطل کریں ؟ عدالت کے سامنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہی نہیں۔

پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ 6حلقوں سے ہم الیکشن جیتے اور اب پھر الیکشن لڑنا ہے ، الیکشن کمیشن نےفیصلہ اپنی ویب سائٹ پر ڈالاہے، میڈیا میں رپورٹ ہوا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت کوئی نئی مثال قائم نہیں کرناچاہتی ، جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا سر پیر ہی نہیں ایک غیر قانونی فیصلہ ہے ،الیکشن نے فیصلہ محفوظ کیا ،سنا دیا پھر کہتے ہیں دستخط ہی نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت لکھ دے گی ،توقع کرتے ہیں الیکشن کمیشن آپ کو مصدقہ کاپی دے گا، 3 دنوں میں کچھ نہیں ہونےجارہاآپ انتظار کر لیں۔

بیرسٹرعلی ظفر نے عدالت سے استدعا کی آج دن کا ہی کوئی وقت رکھ لیں ،جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ اعتراضات دور کرے، پھر اس کیس کو سنیں گے۔

علی ظفر کا عدالت سے کہنا تھا کہ آپ نے ابھی اڈیالہ جیل کیس میں آج ہی حکم پر عمل درآمد کا کہا، جس پر عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کیا جارہا ہے، وہ ایک مختلف کیس ہے، یہ عدالت نیا مختلف پریسڈنٹ نہیں سیٹ کرسکتی۔

تحریک انصاف کے وکیل نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نیاپریسڈنٹ سیٹ کیاہے، ایسا نہیں ہوتا کہ فیصلہ سنایا جائے اور آرڈر ہی نہ ہو، ہمیں خوف ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے میں تبدیلی کرےگا، استدعا ہے یہ عدالت الیکشن کمیشن سے فیصلہ منگوا لے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے
3 روز میں درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -