اشتہار

شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس: آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ، آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کیا آئی جی نہیں آئے ؟یہ توہین عدالت کا کیس ہے ،آئی جی کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی صاحب بینچ ون کے سامنے ہیں کچھ دیر تک آجائیں گے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے
پہلے دن بتا دیتے ریاست کی پوری مشینری کیوں ایکٹیوہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پہلےبتادیتےشیریں مزاری کی گرفتاری کاایم پی اوکےساتھ کوئی تعلق نہیں،یہ بھی بتادیتےجوکچھ ہورہاہےان کامقدمات سےکوئی تعلق نہیں تھا، عدالت کو بتا دیتے یہ سب کچھ سیاست ہورہی ہےان کامقدمات سےکوئی تعلق نہیں ، بادی النظرمیں آئی جی نے ڈی سی راولپنڈی کےآرڈرکواس عدالت کےآرڈرزپرترجیح دی۔

عدالت نےآئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت31 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں