تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں‘

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مرکزی صدر پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے ٹکٹ پر تفصیلی مشاورت، سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور عمران خان نے مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔

عمران خان نے کہا کہ توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نے نااہلی بھگتی اب انشا اللہ شہباز شریف بھی نااہلی بھگتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، کے پی، وزرائے اعلیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، خواجہ طارق رحیم اور فواد چوہدری پیروی کریں گے۔

دوسری جانب پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن روکنے کے لیے ہر غیرآئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے، ناہال حکمرانوں کو ہر غیرآئینی اقدام کا جواب دینا ہوگا۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کسی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں وہ قوم کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -