اشتہار

عمران خان کی ترک صدر اورعوام کو یوم جمہوریت کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی نے ترکیہ کے صدر اور عوام کو یوم جمہوریت کی مبارکبادی دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یومِ جمہوریت اور قومی اتحاد کے موقع پر میں صدر اردوگان اور ترکیہ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ پندرہ جولائی دو ہزار سولہ اس دن کی یاد دلاتا ہے جب صدر اردوگان نے اہلِ ترکیہ کی مدد سےاپنے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنائی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ چھ سال قبل آج کے روز ہی ترک فوج کے باغی دستوں نے صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ پلٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ترک عوام نے فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا تھا۔

باغی فوجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہماری کارروائی کا مقصد ملک میں آئینی و جمہوری انسانی حقوق کی بحالی ہے اور جمہوری قدروں کو استحکام بخشنے کے لیے ہم اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں،ناکام فوجی بغاوت میں اعلیٰ فوجی افسران شامل تھے جنہوں نے ترک فوج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار سمیت متعدد اعلیٰ فوجی افسران کو یرغمال بنالیا تھا تاہم رجب طیب کے حامی فوجیوں اور عوام نے ملکر بغاوت ناکام بنادی تھی ۔

مسلح فوجی بغاوت کے نتیجے میں 194 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 94 سے زائد باغی فوجی شامل تھے، اس واقعے کے بعد 25 کرنل اور 5 جنرلز کو عہدوں سے فارغ کرکے سزائیں دی گئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں