اشتہار

غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا، ایرانی وزیرداخلہ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے واضح پیغام میں کہا ہے کہ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس افغانستان بھیجنے کا اعلان کردیا اور کہا غیرقانونی تارکین وطن سے نمٹنے کا مطلب افغان دشمنی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کا مطلب افغان دشمنی نہیں ہے، جن افغانوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں، انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

احمد واحدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً دو لاکھ غیرقانونی افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی وزیر داخلہ نے ملک میں افغان فوبیا کی کسی بھی شکل سے گریز کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

ایران میں غیرقانونی افغان تارکین وطن کے خلاف کارروائی اس لیے زور پکڑ رہی ہے۔ کیونکہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کے قتل میں گرفتار چاروں ملزمان افغان غیرقانونی تارکین وطن نکلے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں