اشتہار

غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے شہر قائد میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ آئی جی سندھ کوپیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع غربی، وسطی اورجنوبی پولیس کی79کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 91غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے غربی اوروسطی میں75چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں 53 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے گئے جبکہ 32 مقدمات درج ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ویسٹ زون میں ریزیڈنٹ ایکٹ کے تحت 46 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملیر ، کورنگی میں 4 کارروائیوں کے دوران 17 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ زون سے غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ ساؤتھ زون سے 21 غیر قانونی تارکین وطن پولیس کارروائیوں میں گرفتار ہوئے اور اُن میں سے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں