17.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کرنا پڑسکتی ہے، آئی ایم ایف چیف

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو پاکستان کو دیئے گئے قرضوں کی تنظیم نو کرنا پڑسکتی ہے۔

بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا بیرونی قرض 100 بلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے، پاکستان نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر بیل آؤٹ قرض لیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بڑے مالیاتی سربراہان اس سے پہلے قرضوں کی تنظیم نو پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف چیف نے کہا کہ پروگرام کے اہداف پورے نہ کئے تو پاکستان قرضوں کی تنظیم نو کرنے والا ملک بن سکتا ہے، پاکستان کو بین الاقوامی فنانسنگ اور بڑی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فنڈنگ نہ ملنے کی صورت میں خطرات زیادہ واضح ہو جائیں گے، پاکستان کو حالیہ آئی ایم ایف قرض سے فی الحال ڈیفالٹ سے بچنے میں مدد مل گئی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں