تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان کے لیے قرض کی منظوری: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا

اسلام آباد : پاکستان کے لیے قرض کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ پیر 29 اگست کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ پیر 29 اگست کو ہوگا ، جس میں پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔

آئی ایم ایف بورڈ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے پر غور کرے گا، پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع اور حجم بڑھانے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

قرض پروگرام کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بعض کارکردگی اہداف پر چھوٹ کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔

یاد رہے 15 اگست کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو دستخط شدہ لیٹر آف انٹینٹ واپس بھیج دیا ہے۔

12 اگست کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے خط سے اتفاق کیا اور اسے دستخط کرنے کے لیے پاکستان کو بھیج دیا تھا۔

واضح رہے 2 اگست کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام اہداف پورے کرنے تصدیق کی تھی۔

اسلام آباد میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے تمام اہداف پورے کیے اور 31جولائی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کرآخری ایکشن بھی کردیا۔

ایسٹر پریزکا کہنا تھا کہ اب ساتوں اور آٹھویں جائزہ کے مشترکہ ایکشن پورے ہوگئے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -