تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘پیٹرول کیلیے پیسے ختم، آئی ایم ایف آخری امید ہے’

سری لنکن وزیراعظم رانل و کرما سنگھ نے کہا ہے کہ پیٹرول کیلیے پیسے ختم ہوچکے آئی ایم ایف ہی آخری امید ہے۔

سری لنکا کے حکمرانوں نے لنکا ڈھا دی۔ سری لنکن وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی صورتحال سنگین ہے پیٹرول کی ادائیگی کیلئے بھی پیسے نہیں، کھانے پینے کی چیزوں اور دواؤں کی قلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے تنہا نہیں نمٹ سکتے امید ہے آئی ایم ایف سےجلد ڈیل ہوجائے گی آئی ایم ایف ہی آخری امید ہے۔

سری لنکا کا معاشی بحران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا جس کے بعد سے حکومت نے ایندھن، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

رواں ہفتے کے شروع میں حکام نے ایندھن کو ذخیرہ کرنے کے لیے جمعے کو چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود جمعے کو پیٹرول پمپس کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

گاڑی چلانے والوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹینکوں میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے کئی دنوں سے انتظار کر رہے تھے۔

سری لنکن حکومت نے بدترین معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے ہفتے میں چار دن کام کی ذمہ داری دے دی گئی سرکاری ملازمین 3 ماہ تک ہفتے میں 4 دن کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -