تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی ایم ایف معاہدہ: حکومت گیس اور بجلی کے نرخ بڑھانے پر راضی

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ تقریباً طے پاگیا ہے جوکہ مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی اور گیس کےریٹ بڑھانے پر راضی ہوگئی، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈیزل پر لیوی فوری بڑھائی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اورحکومت کے درمیان سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پراتفاق ہوگیا ہے، عالمی مالیاتی ادارہ غریب صارفین کی سبسڈی پرمان گیا، معاہدے کے باوجود غریب طبقات کو ریلیف ملےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غریبوں کے علاوہ باقی صارفین کےلیےبجلی اورگیس مہنگی ہوگی۔

اس کے علاوہ پاکستان دوست ممالک سے پانچ ارب ڈالرز کاانتظام کرےگا،آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈپاکستان کےقرض پروگرام کا جائزہ لےگا۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عندیہ دے دیا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات کا وقت آج رات 12 بجے تک ہے اور امید ہے کہ آج مثبت خبر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج معاملات حتمی ہوں گے اور اگر ماضی کی حکومت نے غلط عزائم کیے ہیں تو ان کو بھی موجودہ حکومت پورا کرے گی۔

یاد رہے کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف وفد نے 31 جنوری کو نویں جائزے کی تکمیل پر حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔

آئی ایم ایف حکام نے معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ توانائی کے شعبے کی خراب کارکردگی کو قرار دیا تھا جس کا گردشی قرض 29 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -