تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: کنٹری ہیڈ

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا کی روک تھام کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان میں نامزد آئی ایم ایف کی کنٹری ہیڈ ایستر پیریز ریوز کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف کی سبک دوش کنٹری نمائندہ بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے نامزد نمائندے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور کہا کہ پائیدار معاشی نمو اور غریب طبقے کی بہتری کے لیے حکومت نے اقدامات کیے، حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پرعزم ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کرونا وبا کے معیشت پر اثرات کے بعد اقتصادی ترقی میں استحکام لایا جا رہا ہے، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کر رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیاں یقینی بنائی ہیں۔

قبل ازیں، سبک دوش ہونے والی نمائندہ آئی ایم ایف نے وفاقی وزیر خسرو بختیار سے بھی الوداعی ملاقات کی، جس میں میں کرونا وبا کے معیشت پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خسرو بختیار نے بتایا کہ کرونا کے باوجود مینوفکچرنگ صنعتوں نے 14 فیصد ترقی کی، حکومت نے طویل المیعاد معاشی نمو، اور مالیاتی استحکام کے لیے حکمت عملی تیار کی، اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے ایکسپورٹ انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -