اسلام آباد: حکومت پاکستان نےعالمی مالیاتی ادارے کو بے نامی بینک اکاونٹس کے خلاف قانون سازی جنوری تک اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری مارچ تک کی یقین دہانی کرادی.
قرضوں کے پروگرام کے آٹھویں جائزے کی جاری کردہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے اصلاحاتی پروگرام کو تیز کرنے کو کہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو بے نامی بینک اکاونٹس سےمتعلق قانون سازی جنوری تک مکمل کرنے اور اسٹیل ملز کی نجکاری آئندہ سال مارچ تک کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.
آئی ایم ایف کے مطابق بے نامی بینکس اکاونٹس ٹیکس چوری کیلئے استعمال ہوتے ہیں، اسٹیل ملز کی نجکاری جنوری دوہزار سولہ میں کرنی تھی تاہم اب ڈیڈ لائن تین ماہ آگے بڑھا دی گئی ہے ۔
حکومت کا کہناہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور نجکاری پر کام جاری ہے، آئی ایم ایف کو دیے گئے میمورنڈم نے پاکستان اسٹیل کی پیداوار بڑھانے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، پاکستان اسٹیل کی پیداوارصرف اٹھارہ فیصد تک محدود ہے۔