تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

کراچی : کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے ماحول پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔

وہ کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مالک کراچی کنگ سلمان اقبال نے پاکستان سپر لیگ-3 کے لیے عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد کرکٹ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ کرکٹ میں پاکستان میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ذریعے نئے ہیرے سامنے لا رہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے شائقین کو معیاری کھیل اور بہترین تفریح مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے نام کو تجویز کرتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ یہ شہزادے ہیں تو کنگز سے بہتر کیا نام ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کریں گے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آجائے اور اگر کراچی میں کراچی کنگز اور لاہور کا فائنل ہوا تو بات ہی کچھ  اور ہوگی کراچی کنگز کو جتنی سپورٹ ملی ہے پی ایس ایل میں کسی اور کو نہیں ملی ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ناظرین کا دوسرا بڑا برینڈ بن چکا ہے اور اس بار بھی شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور ناظرین لطف اندوز ہوں گے۔

لاہور اور کراچی کے مابین متوقع فائنل پر انہوں نے برجستہ کہا کہ پی ایس ایل میں حصہ لینے والی کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت صرف پاکستان کی ہی ہوگی اور اس ٹورنامنٹ کا مقصد بھی پاکستان کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جیسا پچھلے ٹورنامنٹس کے بیشتر کھلاڑی آک قومی کرکٹ ٹیم کاحصہ ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کو میچ جیتوا رہے ہیں۔

صدر کراچی کنگز شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کراچی کی ٹیم اب پوری ہوگئی ہے کراچی کنگز کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز ہے اور میں صدر ہی نہیں بلکہ ٹیم کا ممبر ہوں اور ابھی میری عمر کرکٹ کھیلنے کی ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عماد جارحانہ کپتان ہے اور مجھے ایسے ہی کپتان پسند ہیں اس لیے ان کے ساتھ بہ طور ٹیم ممبر کھیلنے میں مزہ آئے گا اور ہماری مشترکہ کاوشیں کراچی کنگز کو فاتح بنائیں گی جس کے لیے پوری ٹیم اور مینیجمنٹ کا تعاون دستیاب ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا ہونا بہت ضروری تھا یہاں کرکٹ کے شیدائی رہتے ہیں جو جنون کی حد تک اس کھیل سے لگاؤ رکھتے ہیں اس لیے میری خواہش ہے کہ کراچی کے کرکٹ گراؤنڈز دوبارہ سے آباد ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کی تلاش کے لیے  ہم  صرف ۔کراچی نہیں بلکہ اندرون سندھ بھی جائیں گے اور ٹیلنٹ کو تلاش کر کے سامنے لائیں گے اور اس بار کراچی کو فتح یاب کریں گے۔

کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف نے بتایا کہ عماد وسیم سے قبل شاہد آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیاکیا گیا تھا لیکن شاہد آفریدی کی دیگر ذمہ دایوں کے سبب ہم نے حکمت عملی تبدیل کی اور عماد وسیم پر اعتماد کا اظہار کیا تاکہ شاہد آفریدی اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں اور عماد وسیم کو بھی سپورٹ رہے۔

عماد وسیم نے کراچی کنگز کا کپتان منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینیجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا جس کے لیے مجھے شاہد آفریدی کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ڈیبیو بھی شاہد آفریدی کی قیادت میں کیا تھا اور آج بھی ان کے مشوروں اور رہنمائی دستیاب ہو گی جس کی روشنی میں دوران میچ اہم فیصلے لینے میں آسانی رہے گی۔

Comments

- Advertisement -