ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کی ایمیگریشن مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایمیگریشن مکمل ہوگئی اور وکلا سے مشاورت جاری ہے ، جس کے بعد وہ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطاقب اسلام آبادایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کی ایمیگریشن مکمل ہوگئی اور ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگادی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نواز شریف وکلا کیساتھ ایئرپورٹ لاؤنج میں مشاورت جاری ہے ، میاں نوازشریف مشاورت کے بعد لاہورروانگی کیلئے واپس طیارے میں جائیں گے، نواز شریف کا طیارہ تقریباً تین بجے واپس لاہور کےلیے روانہ ہوگا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ نواز شریف نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی تمام مراحل مکمل کرلئے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں