تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی

چمن میں پاک افغان سرحد ’باب دوستی‘ کے ذریعے افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی۔

سیلاب کے باعث پاکستان میں ٹماٹر اور پیاز کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکومت طلب کو پورا کرنے کے لیے ایران اور افغانستان سے درآمد کر رہی ہے۔

ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دے دی گئی ہے۔ پیاز اور ٹماٹر پر حکومتی چھوٹ کا نوٹی فکیشن تاحال چمن بارڈر حکام تک نہیں ارسال کیا جا سکا۔

گزشتہ روز وزیر تجارت نوید قمر کی زیرِ صدارت اجلاس میں پیاز اور ٹماٹر ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کہا گیا تھا کہ آئندہ 3 ماہ میں ملک کو ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، حالیہ سیلاب نے فصلوں کو نقصان پہنچایا جس سے قیمتوں میں اضافہ اور قلت متوقع ہے، درآمد سے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پیاز اور ٹماٹر درآمد کے لیے وزارت تجارت، قومی غذائی تحفظ اور ایف بی آر مل کر کام کریں گے جبکہ ای سی سی سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ لی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -