اشتہار

رمضان المبارک میں اسکولز سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک میں اسکولز کے تعلیمی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے سندھ اور پنجاب کے شیڈول میں ایک گھنٹے کا فرق ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ممکنہ طور پر جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔ رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کیا ہوں گے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے نوٹفیکیشنز جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دوران رمضان اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

- Advertisement -

ڈبل شفٹ والے یا دوپہر کی شفٹ والے اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 11:45 سے دوپہر 2:45 تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض نجی اسکول شیڈول کے برعکس رمضان کا شیڈول تشکیل دیتے ہیں اور ماضی میں بھی اس طرح کی متعدد شکایات سامنے آئی ہے جس کے تدارک کے لیے محکمہ جاتی ٹیمیں ماہ رمضان کے دوران مختلف نجی اسکولز کا اچانک معائنہ بھی کریں گی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی دوران رمضان اسکولز کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ مقدس کے دوران اسکولز میں تدریس صبح 7:30 سے دوپہر 12:30 تک ہوگی جب کہ جمعے کے روز اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں