اشتہار

سعودی عرب: 3 سال کی پابندی!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں تین سال تک سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ خادمہ کا خروج وعودہ 2019 میں لگایا گیا تھا اس کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ نہیں آئی جبکہ دوسرا ویزا بھی نہیں نکل رہا، ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وہ افراد جو خروج وعودہ پر جاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران واپس آئیں بصورت دیگر ان پر خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

ایسی صورت میں سعودی عرب خلاف ورزی کے مرتکب شہری کو بلیک لسٹ کردیتا ہے جس کے تحت تین سال تک مملکت نہیں آنے دیا جاتا تاہم کفیل کی جانب سے دوسرے ورک ویزے کے ذریعے سعودی عرب آمد ممکن ہے۔

سعودی وزٹ ویزا کے حوالے سے اہم خبر!

خیال رہے کہ خروج وعودہ کی مدت ختم ہونے کے چھ ماہ کے بعد خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ’خرج ولم یعد ‘ کی کیٹگری میں شامل کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ گھریلو ملازمین کے لیے نئے ویزے جاری کرانے کے لیے قانونی طور پر یہ پابندی ہے کہ جو شخص ویزا جاری کرا رہا ہے اس کے پاس مقررہ حد سے زیادہ کارکن نہ ہوں، مقررہ تعداد سے زائد ملازمین ہونے کی صورت میں دوسرا ویزا جاری نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں