منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

وفاقی تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتےکی چھٹی ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جب کہ رواں سال موسم سرماکی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔

اس حوالے سے وزارت تعلیم نےوفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتےکی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم کر دی گئی ہیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ہفتےکےروزاسپیشل کلاسزلگائی جائیں تاکہ کورونا وبا میں تعلیمی نقصان کا ازالہ کیاجائے۔اساتذہ تعلیمی لحاظ سےکمزور طلبہ کو ہفتےوالےدن اسپیشل تیاری کرائیں گے۔

- Advertisement -

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سےلینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی کلینڈر کےمطابق فریم ورک کی تیاری کریں جب کہ 15ستمبرسےاسکول کھولنےکاحتمی فیصلہ7ستمبرکوہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں