تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں ہالز، مارکیٹوں اور اسکولوں سے متعلق اہم فیصلے

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز ہونے پر شہریوں کے لیے فیس ماسک کی پابندی پر سختی ‏سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شادی ہالز میں ایس او ‏پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ‏ہوگی۔

شادی ہالز کے لئے مقرر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ہدایات دیں ‏کہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز اقدامات کریں اور شادی ہالز میں ایک ہزار سے ‏زائد مہمانوں کے داخلے کی اجاز ت نہ دی جائے۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ ماسک کی پابندی پر عملدرآم کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز ٹیمیں بنائیں گے اور ڈپٹی ‏کمشنرز خود بھی شادی ہالز کا دورہ کر کے جائزہ لیں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔

تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا

کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں، بنکس، ہوٹلز شاپنگ مالز اور اجتماعات میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرائیں ‏گے۔
اسکولوں میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی ویکسینشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے سخت اقدامات کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسینیشن کے عمل میں تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -