اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بحرین میں غیرملکیوں کے لیے اہم ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین میں غیر ملکیوں اور تارکین وطن کو مہذب لباس پہننے اور عوامی مقامات پر طرز عمل کو بہتر بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق قدامت پسند ملک بحرین کی میونسپل کونسل کے رکن نے غیر ملکیوں اور تارکین وطن کے لباس اور ان غیر مہذب حرکات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد الدوسیری نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض غیرملکیوں اور تارکین وطن نے عوامی اقدار اور ملکی سماجی روایات کے برعکس ایسی تقریبات منعقد کیں جس میں غیر شائستہ لباس پہنے افراد نے منفی رویہ اپنایا جو کسی بھی لحاظ سے مروجہ ملکی تہذیب کی عکاسی نہیں کرتا۔

- Advertisement -

1.1362414-3089208900

ان کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سائن بورڈ آویزیں کر کے تلقین کی گئی ہے کہ عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ ملک میں آنے والا ہر شہری عوامی مقامات پر سماجی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں اور شائستہ رویہ اپنا کر ذمہ داری کا احساس برقرار رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں