تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے متعلق اہم خبر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے پر کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے ٹائم ونڈو کے حوالے سے پی سی بی ویسٹ انڈین بورڈ سے پہلے ہی بات چیت کر رہا ہے اور ملتوی شدہ میچز جون میں کراچی اور راولپنڈی میں ہونے کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کی تھی۔

کئی مہمان کھلاڑیوں میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے ون ڈے سیریز کو منسوخ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے جیتی جب کہ ون ڈے کھلاڑیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر ملتوی کر دی گئی تھی۔

یہ میچز ICC CWC سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے۔

Comments