منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شادی ہالز میں تقریبات سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تمام شادی ہالز میں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی سربراہی میں شادی ہالز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ایس او پیزپر سختی سے عمل ہوگا، 300سے زائد مہمانوں کے ہال میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ بینکوئٹس میں اے سی بند پنکھے چلائے جائیں گے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

- Advertisement -

اسی طرح ہال کی چھت کا 40فیصد حصہ اوپن رکھا جائے گا، تمام کورنگ حصوں کو کھول دیا جائے تاکہ تازہ ہوا کے داخلی راستےکھل جائیں۔

شادی ہالز مالکان نے فیصلوں کی پاسداری اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی اور ہالز کھلے رکھنے کی مشروط اجازت دینے پر کشمنر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی لگ گئی، تفصیلات جاری

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب میں شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی ہوگی، شادی و دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی اجازت ہوگی، عوامی اجتماعات میں 300 سے زائدافراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازم ہوگا، تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازم ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں