اشتہار

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ: کراچی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہرقائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ڈی سیز اور ڈی ایچ اوکااجلاس ہوا، جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ،مائیکرولاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرولاک ڈاؤن نافذ ہوگا، جنوبی،شرقی،وسطی،غربی کے ڈی سیز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کریں گے جبلپ کورنگی اور ملیر کےاضلاع میں مائیکرولاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔

- Advertisement -

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ تمام ڈی سیز،متعلقہ ہیلتھ افسران سےمشاورت کر لیں ، آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

یاد رہے کورونا کی دوسری لہر میں کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر شرقی اور ڈپٹی کمشنر غربی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن 3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا۔

حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز رات 10بجے بند کردئیے جائیں جبکہ اسپتال، میڈیکل اسٹور اور صحت کے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنرغربی نے پبلک ٹرانسپورٹ،بس اسٹاپ اورمارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیتے ہوئے کہا تھا تمام تفریحی گاہیں اورپارکس شام 6 بجے بند کردیے جائیں، جاگنگ ٹریکس والے پارکس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں