تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

عید کی چھٹیوں‌ میں سیاحتی مقامات پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

پشاور: خیبر پختونخواہ کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ سیاح عید کے موقع پر گلیات، سوات، ناران ، کاغان سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھاکہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز، ریسٹورنٹ کھولنے سمیت تمام تفریحی سرگرمیوں پر پابندی ہے لہذا سیاح عید کے ایام میں خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات جانے سے گریز کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام احتیاطی تدابیر عوام کی قیمتوں جانیں بچانے کے لیے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے بھی کرونا وائرس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں عید کے موقع پر تمام تفریحی پارک اور مقامات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: عید الفطر، طیارہ حادثے کے شہدا اور کرونا میں‌ جاں‌ بحق افراد کو یاد رکھیں، وزیراعظم

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق عید کے موقع شہری سماجی دوی کا خیال رکھتے ہوئے نمازِ عید ادا کر سکتے ہیں لیکن اس دوران دامنِ کوہ سمیت تمام تفریحی پارک و مقامات بند رہیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے عید الفطر کی مناسبت سے قوم کے نام جاری پیغام میں کہا کہ ’چاہتا ہوں کہ قوم اس بار روایت سے ہٹ کر عید منائے، پہلے طیارہ حادثے کے شہدا و متاثر اور پھر کرونا وبا میں ہم سے جدا ہونے والوں کے لیے دعا کرے‘۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایس اوپیزکا بھرپور خیال اورلحاظ رکھیں،نمازعید کی ادائیگی سمیت چھٹیوں میں سماجی فاصلوں کاضرورخیال رکھیں۔

یاد رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ماہِ شوّال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان بھر میں 24 مئی بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان، راولپنڈی اور سندھ کے علاقوں سے چاند کی شہادات موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -