جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

کس اہم شخصیت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد کی مخالفت کردی ہے۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف پیش کی جانے والی قرار پر اظہار خیال کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی میدان میں چھوڑ دیں تاکہ اسکا مقابلہ کرسکیں۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں، مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

- Advertisement -

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلیے مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ قرارداد بلوچستان اسمبلی میں پیش کردی، مشترکہ قرارداد (ن) لیگ کے صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی۔

(ن) لیگ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پیش کر دی

قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کیے جبکہ پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

متن کے مطابق ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی وفاق سے محاذ آرائی ملک دشمنوں کا ایجنڈا بڑھانے کے مترادف ہے، حقائق کی بنیاد پر وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں