ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی بادشاہ وفرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرامین کے تحت انجینیئر ناصر بن عبدالرزاق النفیسی کو خادم حرمین شریفین نجی امور کے ادارے کے سربراہ کے منصب سے برطرف کیا۔
شاہ سلمان نے عبدالعزیز بن ابراہیم بن حمد الفیصل کو النفیسی کی جگہ خادم حرمین شریفین نجی امور ادارے کا سربراہ بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔
- Advertisement -
اتوار کے روز جاری ہونے والے شاہی فرامین کے ذریعے انجینیئر ماجد بن محمد المزید کو سائبر سیکیورٹی نیشنل اتھارٹی کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا۔
سعودی حاکم نے بدر بن عبدالرحمن القاضی کو کھیلوں کے وزیر کا نائب تعینات کیا۔ ایوان شاہی نے تین شاہی فرمان جاری کرکے ان پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے