تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عابدعلی کی طبیعت سے متعلق رمیز راجا کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی طبیعت کا سن ‏کر دھچکا لگا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی طبیعت سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عابد علی بہتر محسوس کر ‏رہے ہیں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جلد صحتیاب ہوکروہ کھیلنا شروع کریں ‏گے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا، گزشتہ روز عابد علی کے ‏دل کی دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو ‏معجزہ قرار دیا تھا۔

عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی کے دل میں گزشتہ روز بھی اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، ان کی حالت ‏تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عابد علی 2 ماہ ‏مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے بےدخل کیے جانے پر رمیز راجا نے کہا کہ ‏مجھے علم ہے ہوٹل بکنگ کا مسئلہ ہوا ہے اس معاملے کی انکوائری شروع ہوچکی ہے میں خود اس ‏معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔

انتظامی نااہلی کے باعث قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کا بائیوسیکیور ببل ٹوٹ گیا۔

قائداعظم ٹرافی: فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

ملک کےپریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے ‏باہر نکال دیا، جس کے باعث ایونٹ کی فائنلسٹ سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کےکھلاڑیوں کو ‏سامان سمیت سڑک پر آنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -