تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیرتعلیم سندھ کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم بیان

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کل شروع ہوں گی۔

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پرائمری ،سیکنڈری کلاسز یکم سے کھلیں گی،کالج اور یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی۔

انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزدور کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ساڑھے 6لاکھ صحت کارڈ کا اجرا پائلٹ پراجیکٹ ہے اس پراجیکٹ کو بلاول بھٹو براہ راست مانیٹر کررہےہیں، سندھ حکومت سے معاہدے کے تحت مزدور کارڈ نادراچھاپ رہاہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کل سکھر آرہےہیں ہماری لیدڑشپ نے ہمیشہ کسانوں،مزدوروں کیلئے سوچاہے، مزدور کارڈ میں کسان بھی اس کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، مزدور کارڈکے ذریعے بچوں کی تعلیم، صحت کی ذمہ داری ہم لیں گے جو پیسہ مزدور پر خرچ ہونا چاہیے ان پر ہی خرچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل ایک قومی ادارہ اوراثاثہ ہے، 2015 میں ن لیگ کا فیصلہ غیردانشمندانہ تھا، ن لیگ کےدور میں اسٹیل مل کی گیس بندکی گئی 5سالوں میں اربوں روپےتنخواہوں کی مددمیں خرچ کئے آج اسٹیل مل بند ہے تو قصور ملازمین کا نہیں، گیس ملازمین نے بند نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -