تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موبائل انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق وزیرداخلہ کا اہم بیان

ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کی بحالی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ نے وضاحت کر دی۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد حکومت کب انٹرنیٹ سروس بحال کرے گی؟

میزبان کے سوال پر راناثنااللہ نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا فیصلہ مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر اندازہ تھا کہ ایک دو روز ایسے حالات رہیں گے جس پر انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

اینکر نے کہا کہ کیا پوری زندگی کے لیے انٹرنیٹ بند کردیں گے تو وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو بند کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -