تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

’’جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے‘‘

پاکستانی یوٹیوبرز نے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ اشنا شاہ کی تصویر ایڈیٹ کرکے ان کی شادی کروادی۔

اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں یوٹیوب چینل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور عمران عباس دلہا دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں اور تصویر پر لکھا ہے کہ دونوں اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

اشنا شاہ نے ساتھی اداکار کو مینشن کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں شادی کی مبارک باد پیش کی۔

بعدازاں اداکار عمران عباس نے بھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’جلدی میں ہم دونوں ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے۔‘

تاہم عمران عباس نے یوٹیوبرز کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کم سے کم فوٹو شاپ ہی ٹھیک سے کرلیتے۔‘

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور عمران عباس کی فوٹو شاپ کی جانے والی تصویر حقیقت میں ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کی تقریب کی تھی۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی عمران عباس نے علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بھی اسی طرح ردعمل دیا تھا، عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے چند اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوز کے تھے۔

Comments

- Advertisement -