12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اب زندگی کا مقصد کیا ہے؟ عمران اشرف نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار و میزبان عمران اشرف نے طلاق کے بعد اپنی زندگی کا مقصد بتا دیا۔

اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اب آپ کا زندگی میں مقصد کیا ہے۔

عمران اشرف نے کہا کہ میرا بیٹا ہے، روہان لکی ہے کیونکہ اس کی ماں بھی میں ہی ہوں اور باپ بھی ہوں، اب ساری زندگی بیٹے کے نام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیٹا جو بھی بننا چاہے گا اسے بناؤں گا۔

اداکار کو ماضی کی چند تصاویر بھی دکھائیں گئیں جس سے متعلق انہوں نے کہا کہ خوبصورت یادیں ہیں اور میری یادداشت اچھی ہے میں انہیں آج تک نہیں بھولا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے سابق شوہر  اداکار عمران اشرف سے طلاق کی وجہ بتائی تھی۔

کرن اشفاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار عمران اشرف سے اپنی شادی ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا تھا کہ شادی میں بہت سارے مسائل تھے، شوہر کا سپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے جو میری شادی میں نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں