اشتہار

عمران خان کا 14 مئی کو الیکشن نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئین اور سپریم کورٹ کی حمایت میں پی ٹی آئی نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں جبکہ عمران خان نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی۔ اس دوران انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پروا نہیں، قوم کا نقصان ہو رہا ہے ان (پی ڈی ایم حکومت) کو پروا نہیں۔

- Advertisement -

ریلی کیلیے روانہ ہونے سے قبل عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کیلیے گھروں سے باہر نکلیں، جب آئین ختم ہوتا ہے تو ملک کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے، ملک کی خاطر آپ نے باہر نکلنا ہے اور بتانا ہے کہ آپ چیف جسٹس اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریلیوں میں پی ٹی آئی کارکنون نے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیے اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکا نے عدلیہ کے حق میں نعرے بازی جبکہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں