اشتہار

عمران خان نا اہلی کیس: حنیف عباسی نے نئی دستاویزات جمع کرادیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس میں حنیف عباسی کے وکیل نے نئی دستاویزات جمع کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کی سماعت کے دوران ٹرسٹ اوربینی فشل مالک سےمتعلق تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا‘ نئی دستاویزات حنیف عباسی کی جانب سےجمع کرائی گئیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ بلیک لاڈکشنری کےمطابق ٹرسٹ اثاثےکی تعریف میں آتاہے،ٹرسٹ اورآف شورکمپنی ایسےاثاثےنہیں جوظاہر نہ کیےجائیں۔=

خان سے پائی پائی کا حساب لیا، عدالت*

حنفیف عباسی کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین ٹرسٹ کی اونرشپ سےانکار نہیں کر سکتے‘ آف شور کمپنی عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتی تھی۔ عمران خان بھی آف شورکمپنی کےبراہ راست اونر ہیں۔

- Advertisement -

جہانگیرترین نےکاغذات نامزدگی میں ٹرسٹ بطوراثاثہ ظاہرنہیں کیا اورعمران خان نے بھی آف شورکمپنی بطور اثاثہ ظاہر نہیں کی۔

حنیف عباسی کے وکیل نےاستدعا کی ہے کہ عمران خان اورجہانگیر ترین کوباسٹھ ایف کےتحت نااہل قراردیاجائے‘ اکرم شیخ کے مطابق فریقین کوتحریری معروضات ایک ہفتےمیں جمع کرانےکاحکم دیاگیاتھا۔

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت مکمل*

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ سے مکالمے میں کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں سنہ 2002 میں غلط فارم بھرنے پر ڈی سیٹ کیا جائے، لیکن اب 2002 کے الیکشن میں نا اہلی کا وقت گزر چکا، سنہ 2013 میں اثاثے ظاہر نہیں کیے تو بات کریں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کیس پرفیصلہ محفوظ نہیں کر رہے۔ جہانگیر ترین کیس میں بھی آف شور کمپنی کا معاملہ ہے، آف شور کمپنی سے متعلق کئی چیزیں سمجھنا چاہتے ہیں، کوئی سوال ذہن میں آیا تو وکلا ءسے پوچھ لیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہارکریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں