جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

عمران خان کا حقیقی آزادی تحریک 10 ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حقیقی آزادی کی تحریک اگلے 10 ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

گکھڑی منڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کوئی نہ سمجھے کہ اسلام آباد پہنچ کر تحریک ختم ہو جائے گی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے تحریک جاری رہے گی۔

عمران خان نے کہا: ’اپنے دورِ حکومت میں نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا اور اسی لیے یہ سب بری ہوگئے۔ آج چھوٹا چور جیل میں اور بڑا ڈاکو بوٹ پالش کر کے وزیر اعظم بن گیا۔ بہت کوشش کی چوروں کو سزائیں ہوں مگر کچھ نہیں کر سکا۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی فیورٹ نہیں، میرٹ پر آرمی چیف کی تقرری ہونی چاہیے، نواز شریف اور آصف علی زرداری کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ دیکھ کر اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، مجھے پہلی مرتبہ پاکستان میں حقیقی آزادی نظر آ رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج سارے پاکستانی بیرون ملک نوکریوں کے لیے جاتے ہیں کیوں کہ وہاں قانون کی بالادستی ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں کیوں کہ چور اقتدار پر بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے لیے ایک قانون اور عوام کے لیے دوسرا قانون رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹے کو سزا ہونے والی تھی اور وزیر اعظم بن گیا، آصف علی زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، کیا اس ملک کا مستقبل ان ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہے، ہم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں