23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے، الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو حکم جاری کردیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے فیصلے کی کاپی عمران خان کوبھجوادی، 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ عمران خان کے 2ایڈریس پر بھیجا گیا، ایک کاپی بنی گالہ اورایک کاپی پی ٹی آئی سینٹر ل سیکریٹریٹ بھیجی گئی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس ایس ایس پی آپریشن کو ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باجود پیش نہیں ہوئے، اس لئے انکو گرفتار کر کے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے۔

- Advertisement -

عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی، مچلکے جمع کرائے گئے تو ٹھیک ورنہ گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

حکم نامے کی نقل اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔


مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 25 ستمبر کو عمران خان کیخلاف کارروائی کا آغاز کریں، ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 103 اے کے تحت توہین عدالت کیس زیرالتوا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ر وز الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چودہ ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان  کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں