تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بےتاب تھے اس لیے عدت میں نکاح کیا گیا، وکیل

اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت میں عدت میں نکاح کے کیس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بےتاب تھے اس لیے عدت میں نکاح کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کےکیس کی سماعت ہوئی۔

سیشن کورٹ کےسینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی ، وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف شکایت ہے، عدت کے دوران شادی قانونی نہیں ہے۔

وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں طلاق نومبر میں ہوئی، اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ شادی کیوں کی۔

جس پر جج نے کہا کہ شادی لاہور میں ہوئی اس عدالت کا دائرہ کار کیسے بنتا ہے تو وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو گولیاں ایک جگہ،موت دوسری جگہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔

راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ بنی گالہ سے شادی کیلئے گئے نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان ،بشریٰ بی بی اسلام آباد کی حدود میں رہتے رہے، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کرانے کیلئے لے جایا گیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ فروری 2018 میں نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا، عدت پوری کرنے کے بعد ہی نکاح کیا جاسکتا ہے، عدت کا دورانیہ اس لئے ہوتا ہے کہ شاید خاتون کے اختلافات شوہر سے ختم ہو جائیں۔

راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ طلاق حلال ہے لیکن ناپسندیدہ عمل ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بےتاب تھے اس لیے عدت میں نکاح کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نکاح کا عمل اسلام آباد سے شروع ہوا اس لئے معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس کیس کے حوالے سے مناسب شواہد بھی موجود ہیں۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments

- Advertisement -