اشتہار

عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے رابطہ، حوثی حملوں کی مذمت، تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اماراتی ولی عہد محمد بن زید النہیان کو سیکیورٹی و سلامتی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس دوران وزیراعظم نے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کی مذمت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ حملے کو خطے کے امن کےلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارت کے بروقت جوابی دفاعی ردعمل نے قیمتی جانوں کو بچالیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران کان نے یو اے ای کی قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی و سلامتی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال اور اعلیٰ سطح پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں