اشتہار

عمران خان کا 5 بجے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 5 بجے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالتی حکم پر 5 بجے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘عمران خان 4:15 بجے ہائیکورٹ پہنچ جائیں گے’۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما حماداظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان زمان پارک سے آدھے گھنٹے میں ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوں گے اور انشاللہ 4 بجے ہائی کورٹ پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان پردوبارہ حملےکاخطرہ ہے، عمران خان کی جان کوشدیدتھریٹ الرٹس ہیں اور ڈاکٹرز نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ احتیاط کریں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کولاہورہائیکورٹ نےبلایاہے، عمران خان پر70 سے زائد مقدمات بنائے گئے، عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے ہر عدالت میں پیش ہوئے، ان کوجہاں جہاں بلایا گیا وہ پیش ہوئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خان صاحب نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آج 5 بجے عدالت میں پیش ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں