تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

عمران خان کی حفاظت کیلئے فُول پروف سیکیورٹی تعینات

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کی فُول پروف سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے76سے زائد اہلکارتعینات ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں تفصیلات بیان کی ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے76سے زائد اہلکارتعینات ہیں۔

ترجمان کے مطابق عمران خان کے ساتھ ایک ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں، بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔

<p>پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے ذریعے شہریوں میں غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز</p>

ترجمان نے کہا کہ ہماری عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے یا جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، اسلام آباد کیپٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مزید سیکیورٹی کیلئے کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو اس کے لیے باضابطہ درخواست کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں، دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی مدد کریں۔

Comments

- Advertisement -