اشتہار

حکومت انتخابات ہارنے سے گھبرا رہی ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات ہارنے سے گھبرا رہی ہے کیونکہ رائے عامہ کے تمام جائزوں سے پتہ چلتا ہے ان کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات ہارنے سے گھبرا رہی ہے کیونکہ رائےعامہ کےتمام جائزوں سےحکومتی شکست ظاہرہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے عامہ کے تمام جائزوں سے پتہ چلتا ہے ان کا خاتمہ ہونے والا ہے اس لیے وہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں اور وہ آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے ہر وکیل نے کہا ہے جس وقت آپ اپنی اسمبلیاں تحلیل کریں گے،نوے دن کے اندر حکومتی انتخابات ہونے چاہئیں۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی ۤآئی عمران خان نے عدالتی فیصلے کو خوش ۤآئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے فرار چاہتا ہے، ایسا کرنے والے توہین عدالت کرینگے، سن لیں الیکشن نہ کرانےکیلئےکوئی بھی کوشش کی گئی توپوری قوم نکلےگی،سپریم کورٹ کاحکم نہ ماناگیایاآئین کیخلاف گئےتوہم سب نکلیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ پرواردات کرنے کی کوشش کررہےہیں ان کی صرف یہ کوشش ہے کہ الیکشن نہ ہوں، اس کے لئے یہ عدالت عظمیٰ میں بھی تقسیم پیدا کررہے ہیں تاکہ ان کو فائدہ مل سکے۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ خوفزدہ اور ڈرے ہوئے ہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انھیں پتہ ہے کہ الیکشن ان کی تباہی ہے۔۔ خودکو بچانے کیلئے یہ پاکستان کے آئین کے خلاف جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں