اشتہار

میرے تمام کیسز کو یکجا کیا جائے، عمران خان کی جانب سے ایک اور درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام کیسز یکجا کرنے کے لئے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سےایک اوردرخواست دائر کردی گئی۔

درخواست عمران خان کےوکیل سلمان صفدرنےدائرکی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف جتنے کیسزہیں سب کو یکجا کیا جائے اور جتنی ایف آئی آردرج ہیں ان کا ریکارڈاور کاپیاں فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی حفاظتی ضمانت کیلئےمزید4درخواستیں دائر کردی۔

خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس سمن امتیازرفعت شامل ہیں،القادرٹرسٹ کیس کی سماعت میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔

عمران خان نے القادریونیورسٹی کیس درخواست ضمانت دائر کی ہے، درخواست میں نیب اوروفاق کوفریق بنایا گیا ہے۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اور کہا تھا کہ آپ کو اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ میں عمران خان نے گھر جانے کی اجازت مانگی تھی ، جس پر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گھر (بنی گالہ) جانے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور کہا کہ انہیں پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں