تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شریف ڈاکٹرائن کا مقصد ملک میں کرپشن کرنا ہے: عمران خان

کوئٹہ: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماراوزیراعظم نااہل شخص کواپنا وزیراعظم کہتا ہے، وزیراعظم ایک منی لانڈرنگ کرنے والے کو بچارہا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ اورعوام کے سامنے مسلسل جھوٹ بولا، اس کے باوجود سپریم کورٹ آج بھی انہیں صفائی کاموقع دے رہا ہے.

[bs-quote quote=”شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑے ہوں گے، امریکا جا کر بھی کہا ہوگا کہ کسی طرح نوازشریف بچ جائے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60-1.jpg”][/bs-quote]

اانھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نےچیف جسٹس سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملاقات میں ہاتھ جوڑے ہوں گے کہ نوازشریف کو بچالو، حکومت کے دو مہینے رہ گئے ہیں، اب انھیں‌ کون سی ریفارمز یاد آگئیں.

انھوں نے شاہد خاقان عباسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، انھوں نے امریکا جا کر بھی کہا ہوگا کہ کسی طرح نوازشریف بچ جائے.  جمہوریت تب آتی ہے، جب الیکشن صاف وشفاف ہوں، 2013 میں سب پارٹیز نےکہا تھا دھاندلی ہوئی، 2018 کا الیکشن نیوٹرل امپائرکی موجودگی میں ہونا چاہیے.

ان کا کہنا تھا کہ میں ہارس ٹریڈنگ نوازشریف نے شروع کی تھی، مریم نوازکے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ شریف ڈاکٹرین کا مقصد ملک میں کرپشن کرنا ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سوچ کامیاب ہوئی، نہ ہم نے ن لیگ اور نہ ہی پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ آنے دیا، وزیراعظم بلوچستان سے آئے تو بہت اچھا ہوگا، کرپشن کے خلاف کھڑی ہونے والی جماعت کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم کے بیان نے بلوچستان کے عوام کو شدید تکلیف پہنچائی:‌عبدالقدوس بزنجو

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صادق سنجرانی کے انتخاب پرعمران خان کے شکرگزارہیں، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور فاٹا کے سینیٹرز نے دل بڑا کیا.

انھوں‌ نے کہا کہ ہمیں‌ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بڑی امیدیں تھیں، مگر وزیراعظم نےغیرذمہ دارانہ بات کی، وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لیں، ورنہ اسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے.

عبدالقدوس بزنجو پوائنٹ اسکورنگ میں نہیں جاتے، مگر وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کوتکلیف پہنچائی ہے، بلوچستان میں سینیٹ کاالیکشن جمہوری طریقے سے ہوا.


شریف خاندان کے جھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،عمران خان


Comments

- Advertisement -