بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

عمران خان نے قوم کو آخری کال کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور عوام کو آخری کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایات کر دی۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پر آکر زبردستی الیکشن کرائیں گے، ملک پر مسلط چور اور ڈاکو کسی بھی طرح مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’معلوم نہیں میرے خلاف کتنی ایف آئی آر درج کرا دی گئیں، یہ لوگ مجھے پکڑنے بنی گالہ آ رہے تھے، جیل کے لیے بیگ تیار کرلیا تھا، جیل تو چھوٹی چیز ہے، حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں، پانچ ماہ میں جو دیکھا اب نتیجے پر آگیا ہوں کہ پوری قوم تیار بیٹھی ہے‘۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ شفاف الیکشن اگر یہ نہیں کرائیں گے تو لوگ سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، جیسے ہی کال دوں گا پوری قوم نے نکلنا ہے، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور ضمنی الیکشن بھی ملتوی کروا دیے، انہیں خبر ہوگئی تھی کہ جس طرح یہ ہارے ہیں اس سے بھی برے ہاریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں