تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فوری الیکشن نہ ہونے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، عمران خان

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہونے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن الیکشن نہ ہونے سے ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹانگ میں لگے زخم ٹھیک ہورہےہیں، امید ہے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں چلنے لگوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہماراآئینی حق ہے، ملک میں ناانصافی کیخلاف آوازاٹھارہےہیں، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوری الیکشن نہیں ہوتے تو مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری مقبولیت مین دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن الیکشن نہ ہونے سے ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری ریاست ہے،جمہوریت تنقید کو قبول کرتی ہے ، چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑسکتا ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری معیشت دن بد دن خراب ہورہی ہے، عالمی مارکیٹس کا موجودہ حکومت سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی ،ٹیکس کلیکشن سب سے زیادہ تھا اور ہم درست سمت کی جانب بڑھ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -