اشتہار

عمران خان کی آج اسلام آباد روانگی متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے آج بروز پیر دارالحکومت اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے تھانہ رمنا، بھارہ کہو اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز ہیں۔ وہ تمام عدالتوں میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوں گے، وہ صبح چھ بجے زمان پارک سے روانہ ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور سکیورٹی اسٹاف کی گاڑیاں ہوں گی۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے اس متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں، پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کرے گی۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، ماضی کا طرز عمل اپنایا گیا تو بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے جائیں گے، قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں