اشتہار

نیب کیس میں چیئرمین PTI کا ٹرائل جیل میں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے نیب کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرے گی۔ نوٹیفکیشن حکومت کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں دے رکھا آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے بھی این او سی لے لیا گیا ہے۔

بعدازاں، نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلیے مختلف آپشن پر غور کی خبر سامنے آئی جس میں ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے غور کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے یا جیل میں ہی جسمانی ریمانڈ لیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلیے وزارت قانون نوٹیفکیشن ضروری ہے اور کوشش ہے کچھ دیر میں جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں